اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیس سال پہلے آج کے دن ظہر عاشور ۱۴۱۵ ھ،ق دن کے ۲:۴۵ بجے جب عزادارن حسینی حرم رضوی میں پوتے کو دادا کا پرسہ دے رہے تھے کہ کسی منافق نے تاریخ کو دھرا دیا اور عزادارن مظلوم کربلاکو شہدائے کربلا سے ملحق کر دیا۔امام ھشتم علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی ضریح مطہر کے سرہانے کی طرف پھٹنے والا بم اتنا خطرناک بم تھا کہ اس نے عزاداروں اور پرسہ داروں کے ٹکڑے ٹکڑے تو کر ہی دئیے مگر ضریح کے ایک حصے کو بھی اڑا دیا تھا۔ ضریح کا اطراف گوشت کے ٹکڑوں اور دیواریں خون سے رنگین دیکھ کر سب کو کربلا میں قاسم کے ٹکڑے اور عباس کے بازوں نظر آئے۔ عاشقان حسین (ع) دل یہی کہتے ہوئے نظر آ رہے تھے کہ خوش نصیب ہیں وہ جو شہدائے کربلا سے ملحق ہو گئے۔ کاش ہم بھی انہیں میں سے ہوتے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431765